پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

یو اے ای سے آنے والا ملزم عبدالرزاق کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے


ویب ڈیسک July 28, 2023
—ایکسپریس نیوز

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافرکو گرفتارکرلیا،پنجاب پولیس کو سنگین جرم میں مطلوب تھا۔
ترجمان ایف ائی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرامیگریشن کے تعینات عملے نےکارروائی کے دوران یو اے ای سے آنے والے مسافرکوگرفتارکرلیا۔

حکا مطابق ملزم خلیجی ملکی ائیرلائن کی پروازجی نائن 548کے ذریعے کراچی پہنچا، عبدالرزاق نامی ملزم پنجاب پولیس کو سنگین جرم میں مطلوب تھا، جس کا نام اسٹاپ لسٹ میں ایکٹیو تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم تھانہ مٹرو،وہاڑی پولیس کو مطلوب تھا، قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد مطلوب ملزم کومتعلقہ پولیس حکام کے حوالےکر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹرامیگریشن علی مراد کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔