
ترجمان ایف ائی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرامیگریشن کے تعینات عملے نےکارروائی کے دوران یو اے ای سے آنے والے مسافرکوگرفتارکرلیا۔
حکا مطابق ملزم خلیجی ملکی ائیرلائن کی پروازجی نائن 548کے ذریعے کراچی پہنچا، عبدالرزاق نامی ملزم پنجاب پولیس کو سنگین جرم میں مطلوب تھا، جس کا نام اسٹاپ لسٹ میں ایکٹیو تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم تھانہ مٹرو،وہاڑی پولیس کو مطلوب تھا، قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد مطلوب ملزم کومتعلقہ پولیس حکام کے حوالےکر دیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹرامیگریشن علی مراد کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔