مقبوضہ کشمیر میں 33 سال بعد محرم کے جلوس کی اجازت

جلوس کی اجازت بھارت مخالف نعرے بازی نہ کرنے کی شرط پر دی گئی


ویب ڈیسک July 28, 2023
مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر 33 سال سے پابندی عائد تھی؛ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف نعرے نہ لگانے کی شرط پر 33 سال بعد محرم کے جلوس کی اجازت دیدی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 33 سال بعد محرم کا جلوس نکالا گیا جس پر 1990 میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ یہ وہی سال تھا جب مقبوضہ کشمیر میں مسلح جدوجہد کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں 1990 کے بعد سے چھوٹے جلوس نکالنے کی اجازت تھی لیکن مرکزی جلوس اور قدرے بڑے جلوس کو اجازت نہیں دی گئی۔

اس حوالے سے عزادار انجمنوں اور مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کے دوران مذاکرات کے کئی دور ہوئے لیکن ہمیشہ ناکام ہی رہے۔

تاہم اس برس اس شرط پر کہ بھارت مخالف نعرے بازی نہیں کی جائے گی جلوس نکالنے کی اجازت دیدی گئی۔

یوں 33 سال بعد مقبوضہ کشمیر میں محرم کا روایتی جلوس ایک بار پھر برآمد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں