سنگاپور30 گرام ہیروئن کی اسمگلنگ پر خاتون کو پھانسی دیدی گئی

سنگاپور میں 15 گرام سے زیادہ ہیروئن رکھنے پر موت کی سزا دی جاتی ہے


ویب ڈیسک July 28, 2023
سنگاپور میں 15 گرام سے زیادہ ہیروئن رکھنے پر موت کی سزا دی جاتی ہے, (فوٹو : فائل)

سنگاپور میں 20 برس بعد کسی خاتون کو پھانسی دیدی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں 45 سالہ خاتون سری دیوی بنت جامنی کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پھانسی دیدی گئی۔ ملزمہ 2018 میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

سینٹرل نارکوٹکس بیورو کے مطابق خاتون سے 30 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ عدالت نے ان کی اپیل 6 اکتوبر 2022 میں مسترد کر دی تھی۔

سنگاپور میں 2004 کے بعد کسی خاتون کو سزائے موت دی گئی۔2004 میں 36 سالہ ہیئر ڈریسر کو منشیات اسمگل کرنے پر ہی پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے دو سال کے وقفے کے بعد مارچ 2022 میں پھانسی پر عملدرآمد کا دوبارہ آغاز کر دیا تھا۔

رواں ہفتے ہی 57 سالہ محمد عزیز بن حسین کو تقریباً 50 گرام ہیروئن اسمگل کرنے پر پھانسی دی گئی جب کہ ایک کو گزشتہ برس 3 اگست کو پھانسی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سنگاپور میں 15 گرام سے زیادہ ہیروئن رکھنے پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں