چینی کی قیمتوں اور سٹہ بازی کو کنٹرول کرنے کیلیے ’’پنجاب فوڈ سٹف آرڈر‘‘ نافذ

حکومت نے سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی کے ڈیلرز کا ریکارڈ حاصل کر لیا


ویب ڈیسک July 28, 2023
—فائل فوٹو

حکومت پنجاب نے چینی کی قیمتوں اور سٹہ بازی کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب فوڈ سٹف (شوگر) آرڈر 2023 کا نفاذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مزکورہ آرڈر کا پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی ضبط ہوگی، ضبط شدہ چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

شوگر آرڈر کے مطابق سٹہ بازی میں ملوث شوگر مل مالک اور ڈیلر کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، سٹہ بازی کی سزا تین سال قید بامشقت ہوگی، کین کمشنر کو چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین کا اختیار دے دیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کو چینی کی خوردہ قیمت کا اختیار دے دیا گیا، حکومت پنجاب کے مختلف افسران کو چھاپہ مارنے کے اختیارات تفویض ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں