انٹر کے 2 مئی کو ملتوی ہونیوالے پرچے 15مئی کو ہونگے

جامعہ کراچی کے ایم بی اے ایگزیکٹو کی حتمی فہرست جاری کردی گئی


Staff Reporter May 06, 2014
شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت آج تھیلیسیمیا سے آگاہی کیلیے سیشن منعقد ہو گافوٹو: ایکسپریس / فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 2 مئی کو ملتوی ہونے والے پاکستان اسٹڈیز اور اسٹیٹسٹکس کے پرچے اب 15مئی کو ہونگے۔

انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ صبح ساڑھے9 سے ساڑھے11بجے تک جبکہ کامرس ریگولر حصہ دوم کا اسٹیٹسٹکس کا پرچہ سہ پہر ساڑھے3 سے شام ساڑھے5 بجے تک سابقہ امتحانی مراکز پر ہی لیا جائے گا٭ جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ایم بی اے ایگزیکٹو کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

٭ جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت آج منگل 6 مئی کو تھیلٰسیمیا سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق ایک سیشن پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ تاج کی زیرنگرانی اور افضال میموریل تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے٭ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور حمزہ علوی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام توسیعی لیکچر بعنوان ''بیونڈ سالاریت'' آ ج منگل6 مئی کو سماعت گاہ کلیہ فنو میںمنعقد کیا جارہا ہے٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ایس سی (ہوم اکنامکس) سال اول، دوئم، ایم ایس سی ہوم اکنامکس سال اول سالانہ امتحانات برائے2012 اور ایل ایل ایم سال آخر سالانہ امتحانات برائے2013 کے تنائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں