میر پور خاص ڈاکوؤں نے چوکیداروں کو باندھ کر3گھروں کا صفایا کر دیا

8 مسلح افراد سیڑھی لگا کرمیرکالونی کے گھروں میں داخل ہوئے

اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی و طلائی زیورات لے گئے، متاثرین کا احتجاج۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص پولیس شہر میں جرائم کی وارداتیں روکنے میں مکمل طور پر ناکام۔ ڈاکوؤں نے ایک ہی رات میں 3 گھروں کا صفایا کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے میرکالونی میں ساجن مہر، منظور داؤد پوتہ اور نیاز لغاری کے گھروں میں رات 3 بجے 8مسلح افراد سیڑھی لگا کر داخل ہوئے اورمکینوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، ڈبل بیرل بندوق اور لائسنس یافتہ پسٹل سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے ایس ایس پی آفس کے سامنے لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ ڈی آئی جی میرپورخاص امین یوسفزئی نے ایس ایس پی ظفر اللہ دھاریجو کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور متاثرین کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے میر کالونی کے 5 چوکیداروں کو رسیوں سے باندھ کر واردات کی۔ ڈاکو سیڑھی اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی ہمراہ لائے تھے۔
Load Next Story