
یہ خبر بھی پڑھیں: رحیم یارخان؛ پولیس کی کچے میں بڑی کارروائی، 6 ڈاکو ہلاک
پولیس کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے کچے کے علاقے میں ہلاک ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں اینٹی ائرکرافٹ گنز، 6 ایس ایم جیز بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 2 آر پی جی راکٹ اور 9 آر پی جی گولے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ملنے والے سامان میں 760 اینٹی ائرکرا فٹ گن کی گولیاں اور 1390ایس ایم جیز کی گولیاں شامل ہیں۔ ڈاکو جدید اور خودکار اسلحہ پولیس کے خلاف اور لوگوں کو اغوا کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

برآمد ہونے والا جدید اسلحہ ایس ایس پی آفس کشمور منتقل کیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔