مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے تاریخوں کا اعلان

فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں میگا ایونٹس کے میچز ہوں گے


ویب ڈیسک July 29, 2023
فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں میگا ایونٹس کے میچز ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے تاریخیں سامنے آگئی ہیں، جو 4 تا 30 جون تک 10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی ٹیم نے رواں ہفتے کچھ مقامات کو شارٹ لسٹ کیا ہے، امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز، امریکا کی میزبانی کو خطرہ

امریکا میں موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ہے تاہم موریس ول اور ڈیلیس میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ویسٹ انڈیز اور امریکی بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد چند مہینوں میں مشاورت سے وینیوز کے نام فائنل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلہ امریکا میں ہونے کا امکان

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گے، یہ پہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا، پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو 5، 5 کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے دو گروپس میں تقسیم کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سپر 8 کے دونوں گروپس کی 2، 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ انفرا اسٹرکچر کی کمی کے سبب ٹی20 ورلڈکپ 2024 کو امریکا سے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں