کراچی سڑک پر رکھا تعمیراتی سامان خاتون کی جان لے گیا شوہر اور بیٹی زخمی
تعمیراتی میٹریل سے بچتے ہوئے موٹرسائیکل توازن برقرار نہ رکھ سکی، خاتون کے سر پر گہری چوٹیں آئیں
سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب سڑک پر رکھے تعمیراتی سامان سے بچنے کی کوشش میں حادثہ ہوگیا، جس میں بیوی جاں بحق ، شوہر اور کمسن بیٹی زخمی ہو گئے۔
متوفیہ کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی، جہاں اس کی شناخت 28 سالہ سونیا کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والے شخص آصف اور ان کی بیٹی 7 سالہ ابیشہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار خاندان سمیرا چوک سے جمالی پل کی جانب جا رہا تھا کہ اس دوران سڑک بنانے کے لیے وہاں پر پڑے ہوئے تعمیراتی میٹریل سے بچتے ہوئے موٹر سائیکل توازن برقرار نہ رکھ سکی اور اس کے گرنے سے خاتون کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اسے گہری اندورنی چوٹیں آئی تھیں۔ موٹر سائیکل سوار خاندان سرجانی ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔