ایشین ہاکی چیمپیئنر ٹرافی تمام ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی فیڈریشن

چینی ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان


Muhammad Yousuf Anjum July 29, 2023
چینی ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان (فوٹو: ٹوئٹر)

ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والی ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں چین سمیت مدعو کردہ تمام 6 ٹیموں کی شرکت کی ایک بار پھر تصدیق کردی۔

ایشین ہاکی فیڈریشن ترجمان کے مطابق چینی ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چین کی ٹیم یکم اگست کو بھارت پہنچے گی اور 13 اگست کو واپس آئے گی۔

ترجمان نے ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیموں کی تعداد میں کمی کی خبروں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ایشیائی ممالک چین، پاکستان، بھارت، کوریا، جاپان اور ملائیشیا کے درمیان ہاکی میلہ 3 اگست سے بھارتی شہر چنائی میں شروع ہو شروع ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی

پاکستان کے ساتھ چین نے بھی یکم اگست کو چنائی پہنچنے کی تصدیق سے آگاہ کردیا ہے۔باقی ٹیموں کی فلائٹ اور ہوٹل بکننگ کی تفصیلات ایشین ہاکی فیڈریشن کو موصول ہوگئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں