چین نے پاکستانی چیری برآمد کرنے کی منظوری دے دی

پاکستان سے چیری چین کو برآمد کرنے کیلیے مطلوبہ معیارات اور ضوابط پر پورا اترتی ہے، کمرشل قونصلر غلام قادر


صباح نیوز July 29, 2023
پاکستان سے چیری چین کو برآمد کرنے کیلیے مطلوبہ معیارات اور ضوابط پر پورا اترتی ہے، کمرشل قونصلر غلام قادر۔ فوٹو: فائل

چین نے پاکستانی چیری برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن(جی اے سی سی) نے چین کو چیری برآمد کرنے کیلیے گلگت بلتستان سے مزید 60 باغات کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 'چیری' کی ماحول دوست پیداوار پر توجہ دے، چینی زرعی کمشنر

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا کہ چینی کسٹمز کے ذریعے پاکستانی چیری کے باغات کی منظوری گلگت بلتستان کے زرعی شعبے کیلیے نمایاں صلاحیت رکھتی ہے جہاں چیری کی کاشت ایک نمایاں صنعت ہے۔

چینی کسٹمز کی طرف سے توثیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان سے چیری چین کو برآمد کرنے کیلیے مطلوبہ معیارات اور ضوابط پر پورا اترتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں