نگراں وزیراعظم کے تقرر پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مشاورت

خواجہ آصف اور ایاز صادق کی پی پی وفد سے ملاقات، انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمٹ پر غور، حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی


ویب ڈیسک July 29, 2023
(فوٹو: فائل)

نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ شریک تھے، جن سے خواجہ آصف اور ایاز صادق نے ملاقات کی کی نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے گفتگو کی۔ کمیٹی دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کرے گی۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے مابین مشاورت میں انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان 15 حلقوں میں ایڈجسٹ ہو سکتی ہے۔

مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں