دمشق میں یوم عاشور سے قبل دو دھماکے 6 افراد ہلاک متعدد زخمی
ایک دھماکا حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے قریب جبکہ دوسرا پانی اور شربت کی سبیل کے قریب ہوا، رپورٹس
شام کے دارالحکومت دمشق میں یوم عاشور سے قبل دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں یوم عاشور سے قبل دو بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، ایک دھماکا حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے قریب جبکہ دوسرا پانی اور شربت کی سبیل کے قریب ہوا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بم کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔
شامی وزیر صحت حسن الغباش کا کہنا ہے کہ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے 26 افراد کا اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے جبکہ 20 دیگر کو بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رخصت کر دیا گیا۔
دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے، جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا۔