گھر کا کھانا کھانے سے دو بچوں کی پراسرار اموات تفتیش جاری

بچوں کی اموات کے متعلق پولیس کو اطلاع ان کی والدہ کی طرف سے دی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس


اسامہ اقبال July 29, 2023
فوٹو: فائل

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کے علاقہ میں گھر کا کھانا کھانے کے سے دو بچوں کی اموات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موت کا شکار ہونے والے بچوں میں سات سالہ نادیہ اور ڈھائی سالہ علی شامل ہیں۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق بچوں کی اموات کے متعلق پولیس کو اطلاع ان کی والدہ کی طرف سے دی گئی جبکہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کھانا کھانے سے دوبچے فوت ہوگئے جبکہ تیسرا بچہ زیرعلاج ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ واقعے کی تفتیش کررہا ہے جبکہ بچوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔