گینگ وار کے خطرناک ملزم امین بلیدی کا بھائی تنویر گرفتار

فرضی کمپنیوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم سمیت 15 ملزمان گرفتار


Staff Reporter May 06, 2014
ایس پی جمشید ٹاؤن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کی علیحدہ علیحدہ پریس کانفرنس فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے خطرناک ملزم امین بلیدی کے بھائی تنویر بلیدی اور فرضی کمپنیوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیروزآباد پولیس نے سندھی مسلم سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم تنویر بلیدی بلوچ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایس ایم جی ، 3 دستی بم اور 2 رائفل گرنیڈ برآمد کرلیے ، ایس پی جمشید رانا شعیب نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم گینگ وار کارندے کے امین بلیدی کا بھائی ہے جبکہ اس نے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے رانا شعیب نے مزید بتایا کہ فیروزآباد اور بریگیڈ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث غلام سرور ، اسماعیل ، عمران حسن سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

علاوہ ازیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ٹو نوید خواجہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈاکس پولیس نے فرضی کمپنیوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث 4 ملزمان ضیا الحسن عرف ارسلان ، شکیل عثمان ، اختر حسین اور رنگ الٰہی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ، ملزمان کے خلاف پاک چائنہ اور پاکستان کے تعاون سے کام کرنے والی شپنگ کمپنی کوسکو کے ڈائریکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ملزمان نے جعلی ناموں کے ذریعے کنٹینرز بک کرائے،اس سلسلے میں جو شناختی کارڈ استعمال کیا گیا اس شخص کا عرصہ دراز قبل بیرون ملک انتقال ہوچکا ہے،نوید خواجہ نے مزید بتایا کہ ملزمان فرضی ناموں پر کمپنیاں رجسٹرڈ کرواتے تھے اوروہ مذکورہ کمپنی کے علاوہ ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں سمیت دیگر کئی افراد کے ساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ کرچکے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں