سٹی کورٹ اقدام قتل کیس کے ملزمان پر مسلح افراد کا حملہ6زخمی ایک ملزم اغوا

پہلے سے موجود درجنوں افراد نے ملزمان پر ڈنڈے اور تیزدھار آلے سے حملہ کیا ،پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا


Arshad Baig May 06, 2014
پہلے سے موجود درجنوں افراد نے ملزمان پر ڈنڈے اور تیزدھار آلے سے حملہ کیا ،پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا. فوٹو: فائل

اقدام قتل کیس کے ملزمان پر سٹی کورٹ میں داخل ہوتے ہی دوسرے گروپ نے حملہ کردیا۔

پولیس تماشہ دیکھتی رہی، پولیس کی غفلت اور لاپروائی کے باعث 6سے زائد افراد زخمی ہوگئے ،سٹی کورٹ کے چیف سیکیورٹی افسر کی مداخلت اور پولیس کو طلب کرنے پر تھانہ سٹی کورٹ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا، ایک ملزم کو اغوا کرلیا گیا، متعلقہ تھانے میں لاپتہ ہونے کی درخواست دائر کردی گئی ہے، پیر کو اقدام قتل کے الزام میں ملوث غلام فرید ، نظام الدین اور فاروق عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری کیلیے سٹی کورٹ آئے تھے،ضلع جنوبی کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ہی گیٹ سے داخل ہوتے ہی پہلے سے موجود مدعی مقدمہ کے درجنوں افراد نے ملزمان پر ڈنڈے اور تیزدھار آلے سے حملہ کردیا تھا ، شدید جھگڑے کے باعث جنوبی کی عدالتوں میں بھگدڑ مچ گئی تھی، گیٹ پر تعینات پولیس تماشائی بنی رہی،کوئی مداخلت نہیں کی۔

پولیس کی غفلت و لاپروائی کے باعث 6 سے زائد افراد شدید زخمی اور لہولہان ہوگئے ،معاملے کے سنگینی اختیار کرنے پر سٹی کورٹ کے چیف سیکیورٹی افسر مدثر حسین اورتھانہ سٹی کورٹ پولیس کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان مقدمے میں ملوث ملزم فاروق کو اغوا کرنے میں کامیاب ہوگئے تھانہ سٹی کورٹ میں وکیل محمد حنیف سما نے لاپتہ ہونے کی تحریری درخواست دے دی ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں