ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایت پر ایئرکرافٹس ایسوسی ایشن کا سخت ردعمل

ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایات بالکل غیر زمہ دارانہ ہے، عمران اسلم خان


ویب ڈیسک July 30, 2023
ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایات بالکل غیر زمہ دارانہ ہے، عمران اسلم خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان ایئرکرافٹس اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران اسلم خان بانی ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام طیاروں کے لیے مکمل محفوظ ہے، پاکستان کے تمام ایئرپورٹس بھی دنیا کی تمام ایئرلائنز کے طیاروں کے لیے محفوظ ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود اور ایرپورٹس پر دنیا کی مختلف ایئرلائنز کے طیاروں کی روزانہ فلائٹس آتی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: ایاسا آج سے پی آئی اے کا آن لائن سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی


عمران اسلم خان نے مزید کہا کہ پاکستانی فضائی حدود تمام کمرشل اور پرائیویٹ طیاروں کے لیے محفوظ ہے، ایاسا یورپی ملکوں کی فضائی حدود مانیٹر کرے جہاں طیاروں کے لیے فضائی حدود خطرے سے خالی نہیں، انہوں نے کہا کہ یورپی فضائی حدود میں خطرے کے پیش نظر کئی ایرلائنز کے طیاروں نے اپنے روٹس تبدیل کردیے۔


ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری کشیدگی کے باعث بھی یورپی فضائی حدود طیاروں کے لیے محفوظ نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایاسا پاکستانی فضائی حدود سے متعلق اپنی ایڈوائزری واپس لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں