
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیبر میں تھانہ حدود باڑہ کے علاقہ اسپین قبر میں دہشت گردوں نے پولیس اور ایف سی کے جوائنٹ چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا اور چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ بھی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے حملہ ہوتے ہی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔