خیبر اسپین قبر میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ

پولیس اور ایف سی کے جوانوں کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے


ویب ڈیسک July 30, 2023
پولیس اور ایف سی کے جوانوں کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔ فوٹو:فائل

اسپین قبر میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیبر میں تھانہ حدود باڑہ کے علاقہ اسپین قبر میں دہشت گردوں نے پولیس اور ایف سی کے جوائنٹ چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا اور چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ بھی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے حملہ ہوتے ہی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں