
ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور کی تحصیل فاضل پور میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 20 شدید زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات سے آئے ہوئے دو سیاح جوڑ چڑھ آبشار میں ڈوب گئے
ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ڈاکٹر اسلم نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوئے تاہم زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال اور فاضل پور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافر بس سخی سرور سے جیکب آباد سندھ جا رہی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔