غیر ملکی خاتون کی شادی سے متعلق جھوٹی خبر چلانے والا گرفتار
ملزم نے جھوٹی خبر پھیلائی کہ برطانوی لڑکی شادی کرنے پہنچ گئی
باجوڑ میں سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون کی جھوٹی خبر چلانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے تحصیل سلارزئی میں اپنے ایک دوست کے حوالے سے جھوٹی خبر پھیلائی کہ برطانوی لڑکی شادی کرنے پہنچ گئی جس پر پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے مطلوبہ جگہ پہنچی تو وہاں کوئی لڑکی نہیں تھی۔
ملزم کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ
پولیس نے جھوٹی خبر پھیلانے کے الزام میں محمد گلاب خان سالارزئی ضلع باجوڑ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم اور اسکے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کا عکس
ملزم محمد گلاب نے اپنے دوست کے بارے میں مذاق کے طور پر پوسٹ کیا تھا کہ ایک برطانوی دوشیزہ اپنے محبوب سے ملنے سلارزئی پہنچ چکی ہے۔
علاقے کے عوام نے شدید مذمت کی اور پولیس سے سخت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔