کرکٹرز کی تنخواہوں میں 25 سے 35 فیصد تک اضافے کا امکان

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک ہفتے میں متوقع ہے


Sports Reporter July 30, 2023
فوٹو؛ فائل

کرکٹرز کی تنخواہوں میں 25 سے 35 فیصد تک اضافے کا امکان ہے اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے سرگرم ہیں۔

محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد پیر سے دوبارہ کام شروع کرتے ہوئے فہرست پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو پیش کر دی جائے گی۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک ہفتے میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے معاہدے 30 جون کو ختم ہو چکے ہیں، ان میں عبوری طور پر توسیع دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں