کورنگی کی فیکٹری میں زوردار دھماکا11 مزدور زخمی

ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک July 30, 2023
کارخانے میں بیکٹری کی اشیا بنائی جاتی تھیں؛ فوٹو: فائل

کورنگی کے علاقے پی این ٹی کالونی میں ایک کارخانے میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث چھت گرگئی اور ملبے تلے دب کر 11 مزدورزخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے پی این ٹی کالونی گیٹ نمبر ایک کےقریب قائم کارخانے کی چھت گرگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس،فائر بریگیڈ اورریسکیوادارے کے اہلکارموقع پرپہنچ گئے۔

امدادی کاموں کے دوران ملبے تلے دبے 11 مزدروں کونکال کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک مزدور کی حالت تشویشناک ہے۔

زخمیوں کی شناخت 18 سالہ کامران،20 سالہ علی دینو،25 سالہ سجاد،45 سالہ افتخار،25 سالہ عباس، 20 سالہ شمشاد، 23 سالہ غفار اور انتظار، 18 سالہ پیرن،عاشق اور 35 سالہ عبدالقدوس کےنام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ کارخانے میں بیکری کی اشیاء تیار کی جاتی ہیں اورکارخانے میں مجموعی طور پر 14 مزدور کام کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |