کراچی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں کم عمر لڑکوں کا گروہ ملوث نکلا
کراچی میں رواں سال چھ ماہ کے دوران 45 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوچکی ہیں، اے وی ایل سی
شہر میں کم عمر لڑکوں کا گروپ موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھینا جھپٹی میں ملوث نکلا ہے، پولیس اس گروہ کو گرفتار کرنے میں اب تک ناکام ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 16 سے 19 سال کے لڑکوں پر مشتمل گروپ موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے.
4 سے 6 لڑکوں پر مشتمل گروپ نے شہریوں کا جینا اجیرن کردیا ہے۔گھروں، دفتروں کے پارکنگ ایریا میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو چوری کرنے والا گروپ پولیس کی پہنچ سے اب تک دور ہے۔
اے وی ایل سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، نیوٹائون ، پی آئی بی ، شاہراہ فیصل ، بہادر آباد سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں یہ گروپ سرگرم ہے جو مکمل ریکی کرنے کے بعد موٹر سائیکلیں چوری کرتا ہے۔
کراچی میں رواں سال چھ ماہ کے دوران 45 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوچکی ہیں مگر پولیس موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتوں کی روک تھام میں مکمل ناکام ہے ۔