ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فاتحانہ آغاز

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے فریگ اوسلو کلب کے خلاف میچ ایک کے مقابلے میں 11گول سے جیت لیا


Sports Reporter July 30, 2023
فوٹو؛ فائل

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے شہر اوسلو میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے فریگ اوسلو کلب کے خلاف میچ ایک کے مقابلے میں 11 گول سے جیت لیا۔

احمد رضا نے 4 اور فیصل احمد نے 2 گول اسکور کیے، کپتان طفیل شنواری ،عبیداللہ عدیل،محمد علی اور علی آصف نے ایک ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ناروے کپ میں مسلسل دوسری کامیابی

پاکستان اسٹریٹ فٹبال چائلڈ ٹیم اپنا دوسرا میچ پیرموارول ال کلب سے کھیلے گی، یاد رہے پاکستانی ٹیم سروے کپ2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں