باجوڑ دھماکا کراچی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا

ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے پولیس کو شہر میں سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں


Staff Reporter July 30, 2023
فوٹو فائل

باجوڑ دھماکے کے بعد کراچی پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے باجوڑ دھماکے کے تناظر میں کراچی پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس کو شہر میں سیکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے، انتہائی متحرک رہنے اور غیر معمولی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور اطراف سمیت ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بڑھانے اور تھانوں کی سطح پر روابط مزید مربوط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس چیف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پیٹرولنگ، پکٹنگ اور ناکہ بندی سخت بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں