لاہور میں نوسر باز خواتین کی موبائل شاپ پر چوری کی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں خواتین کو موبائل اسیسریز اپنی چادر میں چھپاتے دیکھا جاسکتا ہے
فوٹو: ویڈیو گریبفوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

شہر میں چوروں اور ڈکیتوں کے بعد نوسر باز خواتین بھی سرگرم ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹائون کے علاقے میں نوسرباز خواتین موبائل شاپ پر چوری کرکے فرار ہوگئیں۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔


سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین خواتین کو موبائل اسیسریز اپنی چادر میں چھپاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ وہاں سے با آسانی چلتی بنیں۔

[video width="368" height="656" mp4="https://www.express.pk/2023/07/whatsapp-video-2023-07-30-at-6.38.12-pm-1690738857.mp4"][/video]
Load Next Story