افغانستان سے سیکڑوں کلو چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

1550 کلوگرام چرس کپاس کی گانٹھوں میں چھپا کر براستہ چمن کراچی لائی جا رہی تھی، خیبر سے بھی 15 کلو منشیات برآمد

(فوٹو: ویڈیو گریب)

اے این ایف کی انسدد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ افغانستان سے سیکڑوں کلو چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق 2 کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1565 کلو منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بلوچستان میں کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے یارو کے قریب کپاس کے کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔


کنٹینر سے برآمد ہونےو الی 1550 کلوگرام چرس کپاس کی گانٹھوں میں چھپائی گئی تھی، جسے ملزمان افغانستان سے براستہ چمن کراچی اسمگل کر رہے تھے۔ اس دوران چمن کے رہائشی 2 ملزمان موقع پر گرفتار کرلیے گئے۔

دوسری جانب خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 15 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

اے اینا یف نے ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Load Next Story