پاکستانی فضاؤں میں خطرات 26 ہزار فٹ سے اوپر پرواز کریں ایاسا

لاہور اور کراچی کی فضائی ریجن کی حدود میں طیاروں کو غیر معمولی صورتحال درپیش آ سکتی ہے، یورپی یونین سیفٹی ایجنسی

ہدایات معمول کی ہیں، پاکستان کی فضائی حدود پر ہر قسم کی کمرشل پروازوں کیلیے مکمل محفوظ ہیں، ترجمان سی اے اے۔ فوٹو: فائل

یورپی یونین سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کر دی۔

ایاسا نے یورپین ایئر لائینز کو پاکستانی فضائی حدود میں ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا ہے، ایاسا کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق یورپین ایئرلائنز کراچی اور لاہور کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے احتیاط کریں، لاہور اور کراچی کی فضائی ریجن کی حدود میں طیاروں کو غیر معمولی صورتحال درپیش آ سکتی ہے، یورپین ایئرلائنز طیارے احتیاط کے طور پر 26 ہزار فٹ سے اوپر پرواز کریں۔

ایاسا نے طیاروں کو خطرے سے متعلق ہدایات ایاسا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں، یہ ہدایات طیاروں کو ممکنہ سیفٹی خطرات کے سبب جاری کی گئی ہیں، کشمیر میں جاری تنازعے کے سبب لاہور کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے بھی احتیاط کی جائے۔


یہ بھی پڑھیں: ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایت پر ایئرکرافٹس ایسوسی ایشن کا سخت ردعمل

ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا معاملے پر موقف میں کہنا ہے کہ ایاسا کی یہ ہدایات معمول کی ہیں جو تنازعات سے گھرے علاقوں سے متعلق جاری کی جاتی ہیں، پاکستان کی فضائی حدود پر قسم کی کمرشل پروازوں کیلیے پوری مکمل محفوظ ہیں۔

مذکورہ معاملے پر پاکستان ایئرکرافٹس اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن کا ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایت پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بانی ائیرکرافٹ اونرز آپریٹرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان کے مطابق ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایات بالکل غیر ذمے دارانہ ہے، پاکستان کی فضائی حدود تمام طیاروں کیلیے مکمل محفوظ ہے،پاکستان کے تمام ائیرپورٹس بھی دنیا کی تمام ایرلائنز کے طیاروں کے لیے محفوظ ہیں،پاکستان کی فضائی حدود پر دنیا کی مختلف ایرلائنز کے طیاروں کی روزانہ فلائٹس آتی ہیں۔
Load Next Story