شاہ رُخ خان کی فلم جوان کا گانا ’زندہ بندہ‘ ریلیز کر دیا گیا

کنگ خان نے اپنے اس گانے میں ایک ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ پرفارم کیا ہے

(فوٹو؛ انسٹاگرام)

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی آنے والی فلم 'جوان' کا گانا ریلیز کر دیا گیا۔

کنگ خان کے گانے 'زندہ بندہ' کو 3 مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

یہ گانا ارشاد کامل نے لکھا ہے جبکہ اس کی موسیقی نوجوان میوزک کمپوزر انیرودھ روی چندر نے ترتیب دی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)





زندہ بندہ میں شاہ رُخ خان نے ایک ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ مختلف انداز میں پرفارم کیا ہے جو اس سے پہلے بھارتی سنیما کی تاریخ میں نہیں فلمایا گیا۔

شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'جب اصول داؤ پر لگ جائیں تو لڑنا پڑتا ہے

یہ جنگ آپ کو زندہ کرتی ہے۔'







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)




واضح رہے کہ فلم جوان دنیا بھر میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story