نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب

نگراں وزیراعظم کیلیے 3 نام تجویز کریں گے، کوشش ہوگی ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنوکریٹ شامل ہوں، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک July 31, 2023
جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے ارکان کو بھی دعوت دی ہے، اپوزیشن لیڈر راجا ریاض (فوٹو: فائل)

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر غور کے لیے جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے ارکان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہ حیثیت اپوزیشن لیڈر، نگراں وزیراعظم کے لیے 3 نام تجویز کریں گے۔ کوشش ہوگی کہ تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاست دان اورٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔

مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم کے تقرر پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مشاورت

واضح رہے کہ دو روز قبل نگراں وزیراعظم کے تقرر کے سلسلے میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بھی مشاورت کا دور ہوا تھا، جس میں پی پی وفد میں راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ شامل تھے جب کہ خواجہ آصف اور ایاز صادق نے ان سے ملاقات کی تھی، جس میں نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں