مونس الہی پر ق لیگ کے امیدوار پر دھمکی اور فائرنگ کا مقدمہ درج

مونس الٰہی کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی دھمکیاں دی گئیں، بیٹے اور گارڈ پر فائرنگ کی گئی، ایف آئی آر


ویب ڈیسک July 31, 2023
(فوٹو : فائل)

چوہدری مونس الہیٰ کے مدمقابل ایم پی اے کے امیدوار کی درخواست پر مونس الہی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی پی 32 سے ق لیگ کے امیدوار چوہدری افگن فاروق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر جلال پور جٹاں میں مونس الہٰی سمیت 12 افراد پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

ایف آئی آر میں مدعی نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی رنجش پر فون پر دھمکیاں دی جاتی رہیں، مونس الہی کے ایماء و مشورے پر ملزمان نے میرے بیٹے، گارڈ پر فائرنگ کی، ملزمان کرپٹ مافیا ہیں اور اثر و رسوخ رکھتے، مجھے اور میری فیملی کو جان کا خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں