کراچی میں ایک اور روٹ پر الیکٹرک بس سروس شروع

نئے روٹ پر بس ملیر چیک پوسٹ 5 سے شروع ہو کر صفورہ چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی، ڈالمیا، آغا خان سے نمائش جائے گی


ویب ڈیسک July 31, 2023
نئے روٹ پر شروع کی گئی بس کی تصویر (فوٹو : ویڈیو گریب)

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی میں ایک اور روٹ پر الیکٹرک بس سروس شروع کردی، نئے روٹ پر بس ملیر کینٹ چیک پوسٹ فائیو سے نمائش تک چلے گی۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے آج ایک نئے روٹ ای وی تھری پر دوپہر ایک بجے بس سروس شروع کردی ہے۔



انہوں ںے کہا کہ کراچی میں نیا روٹ 18 کلومیٹر طویل ہے، روٹ چیک پوسٹ 5 سے شروع ہو کر صفورا چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی، پرفیوم چوک، ملینیم مال، ڈالمیا، آغا خان اسپتال سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پہنچے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں