محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی

اگلے چند روزتک سمندری ہوائیں مکمل بحال رہیں گی، میٹ ڈیپارٹمنٹ


Staff Reporter July 31, 2023
فوٹو : سوشل میڈیا

محکمہ موسمیات نے تین روز کے دوران شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہرکا موسم کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابرآلود رہا۔ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں دن بھرفعال رہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آئندہ تین روز تک شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، اس دوران موسم جزوی ابرآلود جبکہ دوپہر کے وقت مرطوب رہ سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

اگلے چند روزتک سمندری ہوائیں مکمل بحال رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر اضلاع اور ساحلی پٹی پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں