امریکا جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا طیارہ بحفاظت اتار لیا گیا

تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں دوسرے طیارے کے ذریعے منزل تک پہنچایا جارہا ہے، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک May 06, 2014
پرندا ٹکرا نے سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے ، پی ٗی اے فوٹو: فائل

امریکا کے شہر نیویارک جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 721 کراچی سے براستہ لاہور، مانچسٹر اور بعد میں نیویارک جارہی تھی۔ لاہور میں لینڈنگ سے کچھ قبل طیارے سے پرندا ٹکرا گیا جس سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا، اس موقع پر پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں، طیارے کی مرمت کی جارہی ہے اس لئے اس میں سوار مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے منزل تک پہنچایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |