30 اگست کو بھی ’ سُپر مُون ‘ دیکھا جاسکے گا
چاند زمین کے انتہائی قریب ہونےکے باعث معمول سے14فیصد بڑا اور30فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا، ماہرفلکیات
پاکستان میں شہری ماہ اگست میں دو بار سپرمون یعنی معمول سے زیادہ بڑے چاند سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
یکم اگست (منگل ) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپرمون کا نظارہ ہوگا، چاند زمین کے انتہائی قریب ہونے کے سبب معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق رواں ماہ اگست میں 2 سپر مون وقوع پذیر ہوں گے، پہلے سپرمون کا نظارہ یکم اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہوگا، جس کے دوران چاند زمین کے انتہائی قریب ہونے کے باعث معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق کم و بیش یہی نظارہ رواں ماہ کے اختتام پر 30 اگست کو بھی ہوگا جس کے دوران چاند کا حجم بڑا دکھائی دے گا جبکہ وہ زیادہ روشن بھی نظرآئے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں دوسری بار ہونے والے فل مون کو بلیو مون کا نام دیا جاتا ہے۔