پاک افغان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

تین میچوں پر مشتمل سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی


Sports Reporter July 31, 2023
تین میچوں پر مشتمل سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

افغان بورڈ 3 مقابلوں کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا، افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی تصدیق کردی ہے، سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا۔

کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ پاکستانی ٹیم سترہ اگست کو سری لنکا پہنچے گی اور 19 سے 21 اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی۔

مزید پڑھیں: پاک افغان ون ڈے سیریز کہاں کھیلی جائے گی؟ نام سامنے آگیا

پاکستان ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ مین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم اگست میں افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی

دوسری جانب سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد کئی پاکستانی کھلاڑی بشمول کپتان بابراعظم، 30 جولائی سے شروع ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شریک ہیں۔


بابر سری لنکن لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کررہے ہیں اب تک انکی ٹیم نے دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک فتح اور شکست شامل ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں