پنجاب حکومت کا عوامی مقامات پر خصوصی پولیو سیل قائم کرنے کا فیصلہ

ایک بھی بچہ پولیوسےبچاو کی ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیئے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف


ویب ڈیسک May 06, 2014
بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے منتخب نمائندوں کو بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لینا ہوگا، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پولیو کی روک تھام کے لئے صوبے کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیو کے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے کے داخلی اور خارجی راستوں اور تمام عوامی مقامات پر انسداد پولیو مہم کے لیے خصوصی پولیو سنٹر قائم کئے جائیں، ایک بھی بچہ پولیوسےبچاو کی ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے، انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھی جائے، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے منتخب نمائندوں کو بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت دنیا سے پولیو کو روکنے کے لئے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس کے مطابق پاکستان سے بیرون ممالک سفر کرنے والے تمام مسافروں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینا لازمی ہو گا، حکومت پاکستان کو ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے ایمرجنسی کا نفاذ کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں