وزیراعظم کا نیشنل پاور انرجی پالیسی کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کا عندیہ

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جلد ازجلد ااس حوالے سے ایڈوائس تیار کی جائے جو کہ صدر مملکت کو بھیجی جائے گی


ویب ڈیسک July 31, 2023
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل پاور انرجی پالیسی کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے نیشنل پاور انرجی پالیسی اور اس سے متعلقہ اداروں کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھانے کی سمری بھیجی تھی جسے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف منظور کرلیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جلد ازجلد ااس حوالے سے ایڈوائس تیار کی جائے جو کہ صدر مملکت کو بھیجی جائے گی، اور جلد اس کی منظوری کروائی جائے گی۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے حکومت پاکستان کے اس اقدام سے گلگت بلتستان میں توانائی کا 72سالہ مسئلہ حل ہوگا، اس کے علاؤہ یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان کے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرے گا۔

ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ہے وفاقی حکومت کی مدد سے گلگت بلتستان کے عوام کو ہرممکن سہولت دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں