غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر امریکی شہری جسمانی ریمانڈ پر کراچی پولیس کے حوالے

ملزم نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور میگزین کراچی سے اسلام آباد لے جانے کی کوشش کررہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک May 06, 2014
ملزم کو گزشتہ روز غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ پی پی آئی

پستول کی گولیاں اور میگزین برآمد ہونے پر ائیرپورٹ سے حراست میں لئے گئے امریکی شہری کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کئے گئے امریکی شہری جوئیل یوگیون کو پولیس نے ملیر ڈسٹرکٹ کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ آدم سنگھار کے روبرو پیش کیا جہاں ملزم سے اب تک کی جانے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا گیا جس کے مطابق ملزم نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور میگزین کراچی سے اسلام آباد لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے مزید تفتیشں کے لئے عدالت سے امریکی شہری کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا اور 10 مئی تک تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے امریکی قونصل خانے میں تعینات امریکی شہری کو غیرقانونی طور پر پستول کی گولیاں اور میگزین رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے ایئرپورٹ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں