پی سی بی کے چیف سلیکٹر محمد الیاس اپنے عہدے پر بحال
محمد الیاس کی چیف سلیکٹر کےعہدے پربحالی کےبعد گزشتہ ماہ مقرر کئےگئے چیف سلیکٹر معین خان اپنےعہدے پربرقرار نہیں رہے ہیں
ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی جانب سے عہدے سے برطرفی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے انھیں دوبارہ چیف سلیکٹر کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے پی سی بی کے 3 مزید برطرف ملازمین کو بھی ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیر مین پی سی بی ذکا اشرف نے محمد الیاس کو جنوری 2014 میں چیف سلیکٹر تعینات کیا تھا لیکن نجم سیٹھی نے پی سی بی کا چیرمین بننے کے بعد 13 فروری 2014 کو انھیں معزول کر دیا تھا۔ محمد الیاس کی اپنے عہدے پر بحالی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ ماہ مقرر کئے گئے چیف سلیکٹر معین خان اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے ہیں۔