ورلڈکپ کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

پاک بھارت میچ کا میدان ایک دن قبل14اکتوبرکو سجنے کا امکان بڑھ گیا

پاک بھارت میچ کا میدان ایک دن قبل14اکتوبرکو سجنے کا امکان بڑھ گیا (فوٹو: فائل)

ورلڈ کپ کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری شدہ ورلڈ کپ شیڈول کے تحت پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا تھا، جس کے اب ایک روز قبل یعنی 14 تاریخ کو انعقاد کا امکان بڑھ گیا ہے۔

15 اکتوبر کو ہندو تہوار نوراتری کا آغاز ہونا ہے، مقامی سیکیورٹی حکام پہلے ہی بھارتی کرکٹ بورڈ پر واضح کرچکے کہ وہ نوراتری تقریبات کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، کرکٹ میچ کیلیے صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی شائقین احمد آباد کا رخ کریں گے، ایسے میں انھیں سیکیورٹی کی فراہم مشکل ہوجائے گی،لہذا میچ کو کسی اور دن منعقد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ ٹکٹس کی آن لائن فروخت کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی


بی سی سی آئی کی جانب سے 27 جولائی کو مقامی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اس کے بعد سیکریٹری بورڈ جے شاہ نے کہا تھا کہ کچھ دیگر بورڈز کو بھی شیڈول میں اپنی ٹیم کے زیادہ وقفے پر اعتراض ہے اس لیے اس میں جلد ہی آئی سی سی کی مشاورت سے ترمیم ہو گی۔

اب پاک بھارت میچ کے 14 اکتوبر کو انعقاد کا امکان بڑھ گیا مگر اس روز پہلے ہی ڈبل ہیڈر شیڈول ہے، جس میں انگلینڈ کا افغانستان اور نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش سے میچ ہونا ہے، اس صورت میں ایک دن میں 3 میچز کا انعقاد مشکل ہوگا، اس لیے اگر پاک بھارت میچ 14 کو ہوا تو اس روز پہلے سے شیڈول میچز کی تاریخوں میں بھی ردوبدل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ورلڈکپ مقابلہ؛ بی سی سی آئی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

جے شاہ پہلے ہی واضح کرچکے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا وینیو تبدیل نہیں کیا جائے گی، اس ہائی وولٹیج مقابلے کا میزبان بدستور احمد آباد ہی ہوگا جہاں پر ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کی گنجائش موجود ہے۔
Load Next Story