بھارت کرین زیر تعمیر پل پر گر گئی 17 افراد ہلاک

کرین کے ملبے تلے دبے 5 افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک August 01, 2023
ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے:فوٹو:اسکرین گریب

بھارت میں زیرتعمیر پل پر کرین گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں زیر تعمیر پل کے لیے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل پر گر گئی۔ کرین گرنے کے نتیجے میں 17 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق کرین کے ملبے کے نیچے دبے مزید 5 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کرین کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم امکان ہے کہ کرین تکنیکی خرابی کے باعث آپریٹر کے کنٹرول سے باہر ہو کر گری۔

پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر عوام کے لیے بند کردیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں