آئی سی سی نے ریونیو کی تقسیم کا فارمولہ فراہم نہیں کیا ذکا اشرف

ہم نے انھیں خط بھی لکھے تھے جس کے جواب نہ ملے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی

ہم نے انھیں خط بھی لکھے تھے جس کے جواب نہ ملے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی (فوٹو: فائل)

ذکا اشرف نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ریونیو کی تقسیم کا فارمولہ فراہم نہیں کیا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ میں جب آئی سی سی کی میٹنگ کیلیے جنوبی افریقہ گیا تو وہاں بنگلہ دیشی بورڈ کے سربراہ کے سوا بیشتر چہرے میرے لیے نئے تھے کیونکہ مجھے تو 10،12 سال بعد شرکت کا موقع ملا تھا،البتہ میری سب سے اچھی گفتگو ہوئی، فنانشل ماڈل پر بھی طویل بحث ہوئی، دیگر ممالک کا حصہ کم کر کے بھارت کا بڑھا دیا گیا، البتہ ہمارا حصہ ڈبل کردیا گیا، ہمارا مطالبہ تو تقسیم کیلیے طے کیا جانے والا فارمولہ فراہم کرنے کا تھا کہ کس بنیاد پر بھارت کو 38 سے 40 فیصد حصہ دیا جائے گا،ہم نے انھیں خط بھی لکھے تھے جس کے جواب نہ ملے۔


یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ریونیو شیئر میں پاکستانی مطالبہ نظر انداز

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کاکہنا تھا کہ تقسیم کا فارمولا سابقہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو دیا گیا تھا،میں نے کہا کہ نجم سیٹھی نہ ہمیں کوئی فارمولہ ملا تو انھوں نے پھر بات دہرائی کہ ہم نے تو سابقہ حکام کو دے دیا تھا جو اس سے مطمئن بھی تھے، میں نے جب دیکھا کہ یہ تو کوئی حساب کتاب نہیں دے رہے اور اپنا یکطرفہ فیصلہ کر رہے ہیں تو ہم نے ڈیسنڈنگ ووٹ دیا، میرا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت اگر آپس میں نہ کھیلیں تو آئی سی سی ریونیو میں بہت کمی آئے گی۔
Load Next Story