ایک اوور میں 6 چھکے اور اسٹورٹ براڈ کا کیرئیر

انگلش بالر نے ٹیسٹ کیرئیر میں 604 وکٹیں حاصل کیں


ویب ڈیسک August 01, 2023
انگلش بالر نے ٹیسٹ کیرئیر میں 604 وکٹیں حاصل کیں (فوٹو: ڈیلی میل)

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو کرکٹ دنیا چونک کر رہ گئی۔

اسٹورٹ براڈ نے عالمی کرکٹ میں ساتویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے انگلش بالر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا خاتمہ کیا، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 843 وکٹیں حاصل کیں جس میں 604 وکٹیں ٹیسٹ، 171 وکٹیں ون ڈے جبکہ 65 وکٹیں ٹی20 میں حاصل کیں۔

انگلیںڈ کیلئے 167 میچون میں اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے فاسٹ بولر بنے، محض 15 رنز دے کر 8 وکٹیں ان کی بہترین بولنگ رہی۔

مزید پڑھیں: ایشز سیریز کے ساتھ معین علی نے دوبارہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ میں براڈ 843 وکٹیں لیکر ساتویں نمبر پر رہے جبکہ سری لنکا کے مرلی دھرن 1 ہزار 347 وکٹوں کیساتھ پہلے، انجہانی شین وارن 1 ہزار ایک وکٹوں کے ہمراہ دوسرے، جیمز اینڈرسن 976 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے 916 وکٹیں حاصل کرکے دنیا کے چھٹے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں جبکہ فہرست میں وقار یونس 789 وکٹوں کے ہمراہ 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹورٹ براڈ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سال 2007 میں اسٹورٹ براڈ نے 21 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی سال ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے یوراج سنگھ نے انہیں 6 بالز پر 6 چھکے بھی لگائے تاہم نوجوان فاسٹ بولر نے دوبارہ پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔

براڈ نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی جب آخری بال فیس کی تو اس پر براڈ نے مچل اسٹارک کو چھکا لگایا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آخری بال پر ایلکس کیری کی وکٹ حاصل کی اور انگلینڈ کو میچ جتوایا۔

مزید پڑھیں: اوول ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو زیرکرلیا، ایشز سیریز 2-2 سے برابر

انگلش پیسر نے کسی لیگ کھیلنے کے بجائے ہمیشہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح اور یہی وجہ ہے کہ وہ 600 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ اس کارنامے پر انہیں ملک بھر میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔





تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں