اسلام آباد ایئرپورٹ پر 10کلو سے زائد آئس منشیات برآمد سری لنکن باشندہ گرفتار

کراچی میں کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار جبکہ خیبر میں 17کلو چرس برآمد


ویب ڈیسک August 01, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی 10 کلو گرام سے زائد آئس منشیات بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سری لنکن باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے دوحا جانے والی پرواز نمبر کیو آر 613 کی بریفنگ جاری تھی کہ سری لنکن مسافر مسڑ رمویش چٹہارنگا پنٹو سفر کے لیے ایئرپورٹ پہنچا۔

بیگج سرچ کاؤنٹر پر اے این ایف و ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے جوائنٹ کاؤنٹر پر عملے نے مسافر کا سامان چیک کیا تو ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی 10 کلو گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ مسافر کو منشیات سمیت تحویل میں لے لیا ہے، ملزم دوحا کی پرواز کے راستے سری لنکا روانہ ہو رہا تھا۔

ادھر اے این ایف نے کراچی کے علاقے منگوپیر میں گاڑی سے 5 کلو چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد کرکے کراچی کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 17 کلو چرس برآمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں