ایس ای سی پی موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس رپورٹ جاری

پاکستان میں موٹر انشورنس کوریج محض 3فیصد جو دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم


Numainda Express August 01, 2023
کوریج بڑھانے، موجودہ لازمی موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کے نفاذ کیلیے اصلاحاتی تجاویز پیش۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کا انشورنس سیکٹر اور موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس بارے جاری کردہ ڈائگناسٹک رپورٹ میں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موٹر انشورنس کوریج محض 3 فیصد ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

ایس ای سی پی نے انشورنس سیکٹر اور موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈائگناسٹک رپورٹ جاری کرد ہے رپورٹ میں انشورنس کے شعبے کی موجودہ صورتحال اور موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کے حوالے سے درپیش چیلینجز کا جامع خلاصہ پیش کیا گیاہے۔

اس رپورٹ میں موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس پر لاگو قانونی فریم ورک، اس کے نفاذ میں درپیش رکاوٹوں، موٹر انشورنس سیکٹر کے موجودہ حالات، اور انشورنس کو فروغ دینے کے لیے ایس ای سی پی کے حالیہ اقدامات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موٹر انشورنس کوریج محض 3 فیصد ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

اس رپورٹ میں پاکستان میں موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کوریج کو بڑھانے اور موجودہ لازمی موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کے نفاذ کے لیے اصلاحاتی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں