ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی قومی ٹیم بھارت میں داخل ہوگئی

عمر بھٹہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں

عمر بھٹہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں (فوٹو: فائل)

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم براستہ واہگہ بارڈر امرتسر سے بزریعہ ہوائی جہاز 4 بجے براستہ بنگلور سے 9 بجے رات چنائے پہنچے گی، جہاں کھلاڑی ایک روز آرام کریں گے جبکہ 2 اگست سے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

قومی ٹیم کا پہلا میچ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائشیا سے 3 اگست، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین جبکہ پانچویں میچ میں 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا۔


مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی؛ پاکستان ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Load Next Story