بھارت ہندو انتہاپسند ہجوم نے مسجد کوآگ لگا دی امام شہید

انتہا پسندوں کی فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہوا


ویب ڈیسک August 01, 2023
مسجد پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا:فوٹو:فائل

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے بعد امام مسجد کو شہید کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند ہجوم نے ریاست ہریانہ کے شہر گرو گرام کی مسجد پر آدھی رات کو دھاوا بول دیا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا دی۔

ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام مسجد سمیت دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد شہید ہوگئے۔ گروگرام کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ امام مسجد کو شہید کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں